ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی سرکاری گاڑی کا ای چالان

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے زیرِ استعمال سرکاری گاڑی کا ای چالان کردیا گیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک نے چالان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کارروائی گارڈن کے قریب ہوئی، جہاں گاڑی ڈرائیور چلا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 10 ہزار روپے کا چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر ہوا ہے، اور وہ یقینی طور پر جرمانہ ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : کراچی میں ای چالان سسٹم کا آغاز، ابتدائی 6 گھنٹوں کے اعداد و شمار جاری
پیر محمد شاہ کے مطابق، یہ گاڑی سندھ پولیس سی پی او آفس کے پتے پر رجسٹرڈ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چالان کے بعد ڈرائیور کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ آئندہ ہمیشہ سیٹ بیلٹ کا استعمال کرے۔
ماہرین کے مطابق، یہ اقدام اس بات کی علامت ہے کہ ٹریفک قوانین سب کے لیے یکساں ہیں اور پولیس افسران بھی اس عملداری سے مستثنیٰ نہیں۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION











